اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں بڑے فیصلے سامنے آئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کا جنوری میں لانگ مارچ کا فیصلہ ہوگیا۔ آل پارٹیز کانفرنس کا عمران خان کے فوری استعفےٰ کا مطالبہ بھی سامنا آیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا نیا سیاسی اتحاد بنانے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔ اپوزینشن جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک الائنس بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں اکتوبر سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گی۔ صوبائی سطح پرعوامی ریلیوں، جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ دسمبر میں حکومت مخالف احتجاج کیا جائے گا۔ جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ حکومت مخالف تحریک میں اسمبلیوں سے استعفےٰ بھی دئیے جائیں گے۔ حکومت سے ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ٹروتھ کمیشن 1947 سے آج تک پاکستان کی حقیقی تاریخ پر حقائق سامنے لائے گا۔ نئے انتخابات نہ کرانے پر دھرنا یا مارچ کیا جائے گا۔ تحریک عدم اعتماد کا آپشن بھی ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جائے گا۔ ملک گیر احتجاج میں وکلا، طلبا اور تاجر بھی شامل ہوں گے۔
اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں اے پی سی کا اعلامیہ مولانا فضل الرحمان نے پیش کیا۔ اپوزیشن کی اے پی سی میں 26 نکاتی قرارداد منظور کی گئی۔ پریس کانفرنس میں مولانا نے نئے شفاف اور آزاد انتخابات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہونی چاہئیے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے نیا سیاسی اتحاد قائم کر رہے ہیں۔ نیا سیاسی ڈھانچہ حکومت سے نجات کیلئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نےٹرتھ کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔مولانا نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو دھاندلی کے زریعے مسلط کیا گیا، ٹیکس اور مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی۔ صدارتی نظام نافذ کرنے کے ارادے کی مذمت کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کہا کہ پالیمان کی بالادستی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستانی شہریوں کو لاپتہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جانا چاہئیے۔ انہوں اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت سقوط کشمیر کی بھی ذمہ دار ہے۔ سی پیک کے وجود کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ افغان پالیسی پر مکمل ناکامی پر تشویش کا اظہار ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہورہا، دہشتگردی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان سمیت تمام گرفتار صحافیوں کو رہا کیا جائے۔ آج کے بعد ربر اسٹیمپ حکومت سے اپوزیشن کوئی تعاون نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی خورشید شاہ اور حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ان کی بہادری کو سراہتی ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ ملک گیر احتجای تحریک کا اعلان کرتے ہیں، خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جنوری 2021 میں اسلام آباد میں لانگ مارچ ہوگا۔









